خوبصورت آنکھیں

کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ انکی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں ۔ بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے ۔

آج کے ٹپس کارنر میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ٹوٹکے اور ورزشوں کا ذکر ہے آزما کر دیکھیے آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہو جائیں گی۔

٭ کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے۔

٭ شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کم زور ہو جاتی ہے۔

٭ مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو تا ہے اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

٭ آنکھیں جھپکے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

٭سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔

٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا اثر انداز ہو سکتا ہے ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کے لئے نقصان دہ البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

٭ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

٭ پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے۔

٭کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھو لیں ۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

٭ صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

٭ نیم گرم دودھ روئی میں بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آ جائے گی۔ 



 
آنکھوں کی خوصبورتی۔بھوئوں کی خوبصوتی، سیاہ حلقے وغیرہ
سیاہ حلقے
آنکھوں کے ارد گرد سیاہ حلقے ڈارک سرکل اور جھریاں پڑجانے سے حسین و جمیل چہرے اور جھیل جیسی گہری آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے، آنکھوں کے اوپر اور نیچے کی جلد چہرے کے دوسرے حصوں کے برعکس کافی پتلی اور نازک ہوتی ہے، آنکھوں کے نیچے موئسچرائزار گلینڈز نہیں ہوتے ، اس لئے اس حصے پر عمر، تناؤ اور لاپروائی کا اثر فوری پڑتا ہے۔

سیاہ حلقے پیدا ہونے کی وجوہات۔
جسم میں خون کی کمی، ٹھیک غذا کا نہ ملنا، بے خوابی، ڈائٹنگ، قبض، تکان، نیند، پوری نہ ہونا دیر رات تک جاگنا، زیادہ مباشرت ، ذہنی تنائو، پریشانی، طاقت سے زیادہ جسمانی محنت کرنا، کم روشنی میں کام کرنا یا پڑھنا، لمبی بیماری، اینٹی بائیوٹک دوائیوں کا زیادہ اور باقاعدہ استعمال کرنا، گہرا میک اپ کرنا، تمباکو نوشی یا منشیات کا استعمال کرنا اور موروثی وجوہات وغیرہ سے آنکھوں کے نیچے ڈارک سرکل یعنی سیاہ حلقے پیدا ہوجاتے ھیں، کسی کسی عورت کو زچگی کے بعد ہار مونز کی گڑ بڑ کے باعث بھی سیاہ حلقوں کا مئسلہ پیدا ہوتا جاتا ہے۔


آنکھوں کی خوبصورتی اور تندرستی کے لئے، کم سے کم آٹھ گھنٹے ذرور سونا چاھئیے، اس لئے نیند پوری لیں۔
زیادہ تیز یاکم روشنی میں لکھائی پڑھائی یا دوسرا کوئی کام نہ کریں۔
زیادہ دیر تک لگاتار ٹی وی دیکھنے سے آنکھوں کی خوبصورتی اور تندرستی پر اثر پڑتا ہے۔
دھول، دھوپ، دھواں، تیز روشنی اور گھٹیا بیوٹی کاسمیٹکس وغیرہ سےآنکھوں کو بچائیں۔
لیٹ کر یا جھک کر کتاب نہ پڑھیں، اس سے آنکھیں متاثر ہوتی ھیں، ہمیشہ ریٹھ کی ھڈی کو سیدھا رکھ کر کتاب پڑھیں، ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے کے لئے کرسی پر سیدھا بیٹھیں، زیادہ نزدیک یا زیادہ فاصلے سے ɝ کتاب نہ پڑھیں۔
 
زیادہ تشدد، بھیا نک اور تناؤ والی فلیمیں نہ دیکھیں، یہ انکھوں پر برا اثر ڈالتی ھیں۔
پریشانی، ذہنی تناؤ اور غصے سے بچیں، یہ بھی آنکھوں کی خوبصورتی کو ختم کرتا ہے۔
تمباکو نوشی آنکھوں کی خوبصورتی کیلئے نقصان دھ ہوتی ھیں، لگاتار تمباکو نوشی سے آنکھوں کے نیچے جھریاں اور سیاھ پن آجاتاہے۔
الیکڑک ھئیر ڈرائر کا لگاتار استعمال کرنے سے اور بار بار خضاب لگانے سے آنکھوں کی خوبصورتی ختم ہوتی ہے۔
خوشی یا غمی میں آنسوؤں کو روکیں نہیں بہہ جانے دیں، آنسوں کو روکنے سے آنکھوں کی جوبصورتی ختم ہوجاتے ہے۔
دن بھر میں آٹھ دس گلاس پانی ضرور پئیں، پانی جسم کی گندگی کو صاف کرتا ہے اور اندرونی خلئیوں کی نمی قائم رکھتا ہے۔
لگاتار فاوہ یا ڈائٹنگ کرنے سے آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتے ہے۔
آنکھوں کے ارد گرد گہرا میک اپ نہ کریں اس سے آنکھوں کی اردگرد کی ملائم جلد کے مسام بند ہوجاتے ھیں، جس سے جلد کو مطلوبہ مقدار میں غذا اور آکسیجن نہیں مل پاتی۔
آنکھوں کے نیچے کیجلد کافی نازک ہوتی ہے، اس لئے آنکھوں کے نیچے مساج نہ کرائیں، مساج کرنے سے وہاں کی جلد ڈھیلی ہوجاتی ہے۔
سیاہ حلقے یعنی ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے۔
آلو کو پیس کر پتلے کپڑے میں رکھ کر پوٹلی بنالیں، اسے آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، آلو میں، پایا جانیوالا اینزائم سیاہ حلقوں کو دور کرتا ہے، یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کرسکتے ھیں۔
ایک چمچع عرق گلاب، ایک چمچع ککڑی کا رس اچھی طرح ملالیں، اسے روئی کے ٹکڑے سے آنکھیں کے نیچے لگائیں، عرق گلاب اور ککڑی میں پائے جانیوالا عناصر کیلشیم، فاسورس، آئرن، میگنیشیم، وٹامن سی، وٹامن ای، وغیرہ، عناصر ڈارک سرکل کو دور کر دیتے ھیں، اور جلد کو غذائیت دے کر آنکھوں کو خوبصورت بناتے ھیں۔
ایک چمچع کھیرے کا رس، چار بوند شہد، چار بوند آلو کا رس، چار بوند بادام کا تیل ان سب کو اچھی طرح ملالیں، روئی کے ٹکڑے سے آنکھوں کے سیاہ حلقوں پر لگائیں، یہ نسخہ ڈارک سرکل دورکرنے کے لئے کافی مفید ہوتا ہے، کھیرا، شہد، آلو،اور بادام میں پائے جانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرتے ھیں۔
پودینے کے نرم پتوں کو باریک پیس لیں، اس پیسٹ کو آنکھوں کے ڈارک سرکل پر لگائیں، پودینے کے پتوں میں زیادہ مودار میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے، عناصر پائے جاتے ھیں، یہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے ڈارک سرکل کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔
رات کو ایک بادام دودہ میں بگھودیں، صبح اٹھ کر بادام کوپیس لیں، اسے آنکھوں کے ساہ حلقوں پر لگائیں، خشک ہوجانے پر پانی سے دہو کر صاف کردیں، بادام میں پروٹین، وٹامن، معدنی عناصر، کیلشیم ، میگنیشیم آئرن، فارسفورس وغیرہ مطلوبہ مقدار میں پائے جاتے ھیں، جو جلد کے سیاہ پن کو پلیج کرکے صاف کردیتے ھیں، یہ نسخہ روزانہ استعمالکرنے سے سیا حلقوں کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔

کھیرے کو کوٹ کر گھسانے سے جو جھاگ نکلتی ہے۔اس جھاگ کو سیاہ حلقے دور ہوجاتے ھیں، اس جھاگ میں ہر طرح کا اینزائم پایا جاتا ہے جو سیاہ پن کو دور کرتا ہے۔
تلسی کے پتوں کو اچھی طرح پیس کر آنکھوں کے نیچے لگائیں، پندرہ منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے صاف کردیں، تلسی کے پتوں میں پائےجانے والے عناصر ڈارک سرکل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ھیں، اسے باقاعدگی سے استعمال کر سکتے ھیں۔
ایک چمچع ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کا رس ملا کر ڈارک سرکل لگائیں، دس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے صاف کردیں، ٹماٹر اور لیموں میں وٹامن اے، سی کیلشئیم ، فاسفورس، آئرن وغیرہ عناصر پائے جاتے ھیں، ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پن نامی عنصر فری ریڈیکلز کو دور کرتا ہے، جلد میں نکھار پیدا کرتا، اور سیاہ پن کو دور کرتا ہے، یہ نسخہ بھی روزانہ استعمال کرسکتے ھیں۔
آدھا چمچع شہد میں دو تین بوند سنگترے کا رس ملا کر سیاہ حلقوں پر لگائیں، دس پندرہ منٹ بعد پانی سے صاف کر لیں، شہد اور سنگترے میں پائے جانے والے عناصر سیاہ حلقوں کو دورکرنے میں مدد کرتے ھیں، اور جلد کو صاف کرتے ھیں، یہ نسخہ روزانہ استعمال کریں، سنگترے نہ ملنے پر لیموں کا رس ملایا جاسکتا ہے۔

تھکی آنکھوں کا علاج۔
آنکھیں تھکی ہوئی محسوس ہونے پر آنکھیں بند کرکے کچھ دیر کے لئے لیٹ جائیں، اس سے آنکھوں کے ٹشوز اور خلئیوں کو آرام ملے گا اور آنکھوں کی تکان دور ہوگی۔
گرمیوں کے دنوں میں آنکھیں تھکی ھونے پر برف کے ٹکڑے کو کسی کپڑے میں لے کر آنکھوں پر رکھ لیں، اس سے آنکھوں کی سرخی دور ہوگی، برف آنکھوں کی جلد اور پٹھوں میں سکڑن پیدا کرکے دوران خون تیز کرتی ہے، جس سے آنکھوں کی تکان دور ہو جاتی ہے۔
روئی کے ٹکڑے میں عرق گلاب لے کر تھکی ہوئی آنکھوں پر رکھیں، پانچ دس منٹ تک اطمینان سے لیٹ جائیں، اس سے تھکی آنکھوں کو کافی راحت ملے گی، عرق گلاب میں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کی تکان دورکرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو توانائی بھی دیتے ھیں۔
کھیرے کو گول کاٹ کر تھکی ہوئی آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کو راحت ملتی ہے، کھیرے میں پائے جانے والے عناصر آنکھوں کی تکان کو فوری دور کردیتے ھیں، یہ آنکھوں کی جلد کے لئے بھی کافی مفید ہوتا ہے۔
 
آنکھوں کا میک اپ   
کہتے ہیں کہ آنکھیں دل کا دروازہ ہیں۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کی دلی کیفیات آنکھوں سے عیاں نہیں ہو پاتیں ورنہ تو ہمیشہ ہی آنکھیں چغلی کھا جاتی ہیں۔ آنکھیں زندگی کو روشن ہی نہیں رکھتیں شخصیت کا آئینہ بھی ہیں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم سمبل بھی ہیں۔ بعض لوگوں کو قدرت کی طرف سے بے حد حسین آنکھیں عطا ہوتی ہیں اتنی حسین کہ بس دل چاہے کہ دیکھتے ہی رہیں ایسی ہی آنکھوں پر شاعر غزلیں لکھتے نہیں تھکتے اور مصور ان کی تصویر کشی کرنے کو اپنے فن کا مقصد سمجھتے ہیں۔ ایسی آنکھوں کے مالک یقینا بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جو دیکھے، دیکھتا ہی رہ جائے مگر وہ لوگ جن کی آنکھیں اتنی خوبصورت نہیں ہوتی ہیں وہ بھی اپنی آنکھوں کی قدر و قیمت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اس لیے کہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے تو وہی بتا سکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہیں۔

خوبصورت آنکھیں رکھنے کی خواہش ہر کسی میں پائی جاتی ہے لیکن یہ خواہش خواتین میں زیادہ شدید ہوتی ہے اس لیے وہ میک اپ کے ذریعے انہیں خوب سے خوب تر بنانے کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔ مختلف ادوار میں آنکھوں کے میک اپ کے انداز بدلتے رہتے ہیں۔ اگلے وقتوں میں آنکھوں کے اندر کا جل یا سرمہ لگا کر آنکھوں کے میک اپ کو مکمل سمجھا جاتا تھا۔ پھر وقت بدلا میک اپ کا اسٹائل بدلا تو کلوپٹرا سٹائل کا کاجل لگایا جانے لگا۔ اس کے بعد آنکھوں سے قدرے باہر کی طرف پنسل لگانے کا رواج ہوا۔ کچھ عرصے بعد یہ طریقہ بھی متروک ہو گیاتو اس کے بدلے آنکھ کے اوپر والے پپوٹے پر کاجل کی گہری لکیر بنائی جانے لگی۔ پھر اس سے بھی طبیعت اکتا گئی تو ایک بار پھر آنکھوں میں کاجل کی بہت ہلکی سی کلیر اور اس کے ساتھ ہی مسکارا لگا کر پلکوں کو گھنا اور نمایاں کرنے کا رواج ہو گیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی پلکیں لگانا بھی فیشن میں شامل ہوتا گیا۔ اب کچھ عرصے سے آئی شیڈ و لگانے کا بھی فیشن ہو گیا ہے۔

آئی شیڈ لگانا بھی ایک فن ہے اور یہ عموماً لباس زیورت اور تقریبات کی مناسبت سے لگایا جاتا ہے۔

آئی شیڈو

آئی شیڈو کے انواع و اقسام کے رنگ ہیں دو یا تین رنگوں کے شیڈو لگائے جاتے ہیں۔ آئی شیڈو کے علاوہ آنکھوں کے میک اپ کا اہم جزو چند چیزیں اور بھی ہیں مثلاً آئی برو پنسل، مسکارا وغیرہ۔ آئی شیڈ آئی شیڈ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں مثال کے طور پر جمے ہوئے پاﺅڈر کی شکل میں، کریم کی طرح اس کے علاوہ خشک پاﺅڈر کی صورت میں اور پنسل کی قسم کے آئی شیڈ بنائے جاتے ہیں۔ جس طرح یہ آئی شیڈو مختلف النوع ہوتے ہیں اس طرح ان کے لگانے کی ترکیب بھی مختلف ہوتی ہے اور ہر آئی شیڈ کو اس کے مخصوص طریقہ سے لگایا جا سکتا ہے ورنہ آنکھیں خوبصورت بننے کی بجائے بھیانک بن جاتی ہیں۔

جمے ہوئے پاﺅڈر جیسے آئی شیڈو، دوسرے تمام اقسام کے آئی شیڈو کی نسبت زیادہ مقبول ہیں۔ اسے لگانا بھی آسان ہوتا ہے اور اس میں زیادہ دیر تک قائم رہنے کی خوبی بھی پائی جاتی ہے۔ آپ اس شیڈو کو لگانے کیلئے اسفنج یا برش استعمال کریں تاکہ بہترین تنائج حاصل کر سکیں۔

کریم آئی شیڈو

خشک جلد والی خواتین کیلئے بہترین ہوتا ہے اسے بھی اسفنج کے ذریعے لگانا چاہئے خشک پاﺅڈر والا آئی شیڈ عموماً تیز اور چمکیلے، رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے اسلے لگانے کیلئے بھی اسفنج ہی استعمال کرنا چاہئے۔ دیر پا نتائج کیلئے اپنے ہاتھ کی پشت کو ہلکا سا گیلا کر کے برش کو ہاتھ پر رگڑیں اور پھر برش کو آنکھوں کے اوپر پپوٹوں پر آہستگی سے ملیں۔

آنکھیں اور کاجل پنسل

سیاہ نرم پنسل آنکھوں پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے خشک اور ملی جلی دونوں جلد کیلئے آئی پنسل مناسب ہے۔

آئی پنسل جسے عرف عام میں کاجل کی سلائی یا پنسل بھی کہا جاتا ہے اس کو لگانے کا بہت سادہ اور آسان طریقہ کار ہے۔ آئی پنسل آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے خطوط کو بھی مختلف انداز سے سنوارتی ہے آئی پنسل سے آنکھوں کے گرد ہلکی سی لائن لگائیں اور اس کے بعد برش سے آئی لائنز لگائیں۔

مسکارا ضروری ہے

پلکیں خواہ گھنی ہو یا ہلکی مسکارا دونوں کیلئے ضروری ہے۔ مسکارا بھی مختلف رنگوں اور شیڈز میں ملتا ہے۔ مسکارا خریدتے وقت آپ اپنی پلکوں کی رنگت کا خیال رکھئے یعنی مسکارا کا شیڈ آپ کی پلکوں کے شیڈ سے ملتا جلتا ہونا چاہئے۔ سنہری رنگت والی خواتین کیلئے سیاہ رنگت کا مسکارا مناسب نہیں۔ مسکارا لگاتے وقت برش کو زنگ زیگ طریقے سے پلکوں پر پھیرنا چاہئے۔ نیچے کی پلکوں پر مسکارا لگاتے ہوئے آنکھوں کو اوپر کی سمت رکھنا چاہئے۔ تاکہ مسکارا چہرے پر نہ لگ سکے۔ ایک بار لگا کر خشک ہونے کے بعد دوبار مسکارا لگائیے اس طرح پلکیں گھنی نظر آئیں گی۔ لیجئے آپ کی آنکھوں کا میک اپ مکمل ہوا۔
بالوں کی خشکی د ور کریں
بال خواتین کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ لمبے اور گھنے بال خواتین کا ایک خواب ہوتاہے ۔ لمبے بالوں کیلئے اس کی حفاظت ضروری ہے ۔ اگر ان کی حفاظت بہتر طریقے سے نہ کی جائے تو بال خراب ہوجاتے ہیں ۔ خشکی بالوں کی سب سے بڑی دشمن ہے جو غیر محسوس طریقے سے بالوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔ اور بالوں کی خوبصورتی کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے کنڈیشن کا استعمال زیادہ نہ کریں بلکہ اس کریم کا استعمال کریں جو خاص طور سے بالوں کو نمکیات سے بچانے کے لئے تیار کی جاتی ہے ۔ بالوں کو دھوپ سے بچائیں ۔ بالوں کو خشکی سے بچانے کیلئے اپنی غذا میں اعتدال سے کام لیں کیونکہ زیادہ چربی سے بھی بالوں کی جڑیں مضبوط پڑھ جاتی ہیں ۔ اور بال بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔ بالوں کی چمک اور خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے تیل سےہلکا ہلکا مساج کریں اس سے بالوں کی خوبصورتی بھی برقرار رہے گی اور بال خشکی سے بچ جائیں گے ۔ اگر بالوں کے دو منہ نظر آنے لگیں تو فوری طورپر انھیں کاٹ دینا چاہیے تاکہ بالوں کی فطری خوبصورتی قائم رہے ناریل کا تیل لگانے سے خشکی دور ہوجاتی ہے ۔
 
چہرے کی خوبصورتی نکھاریے
طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کیلئے بہترین ہے۔ چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے۔ یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا۔ شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی ھیں۔ اب اسے’’میجک آف ایسٹ‘‘ کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل ہے۔ یہ طریقہ نہایت آسان ہے ۔ اس لیے اسے اتنا سراہا گیا۔ سب سے پہلے آپ اپنے چہرے کو دودھ میں بھیگے کاٹن سے صاف کیجئے، صفائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ رگڑنہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ بہت زیادہ تیز ۔ بس درمیانی دبائو رکھیں۔ اب نیم گرم روعن بادام عرق گلاب چند قطرے شامل کر کے چہرےے پر مساج کے انداز میں ہلکے ہلکے مالش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔ اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہو جائیگی اور چہرے پر نظر آنے والی جھریاں بھی آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment