جلد اور چہرے کی حفاظت

صاف پانی خوب پیجئے۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس، گرم موسم میں یا ورزش والے دن آپکو اس سے زیادہ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ جلد کی شادابی کے لئے کافی مقدار میں پانی پینا لازمی ہے۔ گردوں اور قولون کے ذریعے سمی مادوں کے اخراج کےلئے بھی کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

۔ اپنی غذا میں ریشے والی چیزیں خوب شامل کیجئے۔ اس سے آنتوں کے فعل میں باقاعدگی رہتی ہے اور جسم سے فضلے کے اخراج میں آسانی ہو جاتی ہے۔ بعض لوگ جنہیں جلد کے مسائل ہوتے ہیں قبض کے بھی مریض ہوتے ہیں اس کی وجہ سے یہ ہے کہ وہ ایسی چیزیں کم کھاتے ہیں جن میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔

۔ اپنی غذا میں خوب مافع تکسید چیزیں شامل کرنے کی کوشش کیجئے۔ اس طرح خلیوں کے ضعف کی رفتار سست کرنے میں مدد ملے گی تازہ پھل اور سبزیاں مانع تکسید قدرتی مقویات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

۔ پروٹین اور کاروبوہائیڈریٹ اگر علیحدہ علیحدہ کھانوں کے وقت کھائے جائیں تو فولون میں غیر ضروری تخمیر نہیں ہوتی اور خون میں مقویات کا جذب بڑھ جاتا ہے۔

۔ بری چکنائی ہمارے جسم کیلئے نقصان دہ ہے لیکن بنیادی روغنی تیزاب اچھی چکنائی صحت مند جلد کیلئے لازمی ہے۔ یہ روغنی تیزاب چو کر والے تاج بیچوں مغزیات خشک میوے کی گری سویا بین، ہرے پتوں والی سبزی، روغنی مچھلی سرمئی، سامن میکرل اور لسی سورج مکھی، تل اور میٹھے کدو کے بیج سے حاصل ہو سکتے ہیں۔

۔ صبح سویرے بستر سے اٹھنے کے بعد ہلکے گرم پانی کا ایک گلاس پی لیجئے۔ اس کے کچھ دیر بعد پھر گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پئیں۔

۔ زیادہ کیفین اور الکحل سے بچیں۔ یہ جسم سے نمی خارج کر دیتے ہیں۔

۔ نمک سے بھی محتاط رہیں۔ کم ہی استعمال کریں۔ جس میں سوڈیم زیادہ ہو تو جلد پھولنے لگتی ہے اور ورم آجاتا ہے۔ جہاں تک ممکن ہو ایسے کھانوں سے بچئے جن میں مسالے زیادہ ہوں۔

۔ ایسی غذائی اشیاءمیں کمی کیجئے جو شریانوں کی تنگی کا سبب بنتی ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے بری اشیاءسرخ گوشت، دودھ سے بنی چیزیں، چوکر نکلا اناج، تلی ہوئی چیزیں اور وہ کھانے ہیں جن میں چربی یا بناسپتی گھی استعمال کیا گیا ہو۔

۔ ہفتے میں تین بار چہرے اور دوسری جگہوں کی جلد پر شہد ملا جائے۔ شہد کو آدھے گھنٹے کے قریب جلد پر لگا رہنے دیں پھر گرم پانی سے اسے دھوڈالیں۔ اس طرح جلد نرم، لوچ دار اور تازہ رہے گی۔ 

No comments:

Post a Comment