رنگ سانولا گورا بنائے


ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لاپرواہ ہوتی ہیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپرواہ ہو جاتی ہیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط ہیں، تو ان کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ہیں۔ 


ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھیلی، کہنی، ناخن،اور بازوں میں تقسیم کرلیں،تاکہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کرسکیں، ہاتھ کے اوپر والے حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر جھریاں جلد پڑجاتی ہیں اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہو جاتا ہے، ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم کے چکنے غدود نہیں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے استعمال سے ہی ہاتھ کا یہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔

ان باتوں پر توجہ دیں

ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں۔

کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھیں گے۔ 

سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی، سرسوں، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگا لیں اس سے ہاتھوں پر نشان نہیں پڑیں گے۔

ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے، جس سے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے۔ 

ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، کیلشئیم آئرن اور پروٹین سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے ورزش کریں، اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو جلدی جلدی کھولیں اور بند کریں، ایسا پندرہ بیس مرتبہ کریں، انگلیوں کو پھیلائیں اور پھر آپس میں ملائیں، یہ عمل بھی پندرہ بیس بار کریں، اس سے ہاتھوں کی انگلیاں زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گی۔ 

مٹھی باندھ کر ہاتھ کی کلائی کو گھڑی کی سمت میں دس پندرہ مرتبہ گھمائیں پھر گھڑی کی الٹی سمت میں گھمائیں اس سے کلائی میں لچکیلا پن آئے گا، تیرنا، رسی کودنا وغیرہ ورزشوں سے بازوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یوں تو میک اپ کی بہت سی قسمیں ہیں مثلا روٹین میک اپ ، پارٹی میک اپ، ایوننگ میک اپ اور برائیڈل میک وغیرہ وغیرہ اور اب موسم کی مناسبت سمر میک اپ پر بھی خواتین توجہ دینے لگی ہیں تاکہ ملک میں 8 سے10ماہ تک جاری رہنے والے اس موسم سے نمٹنا آسان ہو تبھی وہ کسی بھی قسم کا میک اپ کرتے ہوئے موسم کا خیال رکھنا ضروری خیال کرتی ہیں یوں بھی خو اتین کو یہ علم ہونا چاہئے کہ میک اپ کرنے کا مقصد چہرے کے خدوخا ل کو بہتر انداز میں نمایاں کرنا اور جلد کی لائنوں اور داغ دھبوں کو چھپا کر خوش شکل نظر آنا ہوتا ہے۔


اور اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو اسے میک اپ سے گورا بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے اس سے شخصیت مضحکہ خیز ہو جاتی ہے۔ گرم موسم کے میک اپ کے لئے کاسمیٹکس خریدتے اور استعمال کرتے وقت بیوٹیشن سے مشورہ ضروری ہے تاکہ میک اپ نا صرف چہرے پر جما رہے بلکہ منفی اثرات کا سامنا بھی نا ہو۔


میک اپ کی اشیاء خریدتے وقت اپنی جلد کی قسم کا دھیان رکھیں مثلا جب فاؤنڈیشن خریدیں تو اس کی سکن کے لئے جلد کے رنگ سے میچ کرتا ہوا پین کیک پائوڈر یا لیکوئڈ فاؤنڈیشن گیلا کرنے کے بعد نچوڑ کر خشک کئے گئے اسفنج کے ساتھ لگائیں اور اور اچھی طرح بلینڈ کر دیں۔ رنگ کو سفید کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ گرے لک آجاتی ہے اور اچھے کی بجائے برا لگتا ہے۔ فاؤنڈیشن اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد اگر کر سکیں تو ہلکی سی کنٹرولنگ کر لیں اس سے فیس کٹس نمایاں ہو جاتے ہیں مگر اس کے لئے مہارت کی ضرورت ہے۔ 

آئی میک اپ کے حوالے سے گرمیوں میں ہلکے برائون کلر کا آئی شیڈو اور لائٹ سلور کلر کا ہائی لائٹر آنکھوں کو خوبصورت بناتا ہے آئی شیڈو لگاتے وقت برش کو ہلکا سا گیلا کر لیں ہاتھ کے الٹی طرف شیڈو اٹھا کر بلینڈ کر یں پھر آنکھوں پر لگائیں تاکہ اس کی شائننگ متاثر نہ ہو اور اس کے پاؤڈر کے ذرات اڑ کر چہرے پر نہ گریں رات کے وقت شمر ہائی کا استعمال کریں جبکہ دن کے وقت میٹ ہونا چاہیے 

No comments:

Post a Comment